الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا عمل چار ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے 4 ماہ کے دوران حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

ملکی سیاسی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں فوری شروع کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ2017 کی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں شروع کی جائیں گی اور یہ عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔
دوران اجلاس الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں پر نظرثانی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن کو 13 اپریل کو آئندہ عام انتخابات کا مکمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھا گیا لیکن حکومت کی جانب سے تاحال فنڈز جاری کرنے کیلئے این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے فیڈرل فنانس سیکریٹری اور چیف سیکرٹری پنجاب کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اجلاس آج طلب کرلیا گیا تھا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں