وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ غیرملکی طاقتیں پاکستان میں اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہیں، ان طاقتوں کو شکست ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر دوڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس سے تمام طاقتیں عیاں ہوگئیں ہیں اور قوم کوسب سمجھ ہے کیسے اور کس نے سب کچھ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ پہلےکہتا تھا کہ استعفےدے دو، اسمبلی توڑدو، نئے الیکشن کراؤ کیونکہ مجھے حالات کا پہلے سے پتہ تھا اسی لیے کہا تھا لیکن میری نہیں سنی گئی۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ہمارے پاس آخری آپشن استعفوں کا ہے لیکن ہم ہتھیار نہیں پھینکیں گے، ان چوروں اور ڈاکوؤں کےخلاف آخری سانس تک لڑیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر کی رولنگ کے خلاف دیئے جانے والے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شیک رشید نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں وزیراعطم کا ساتھ آخری سانس تک دینے کا کہا تھا۔