الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کے لئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

آج سے ملک بھر میں کہیں بھی کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائےگا اور تمام صوبوں کے لئے حلقہ بندی کمیٹوں کی تشکیل 16اپریل 2022تک کر دی جائے گی
تمام چیف سیکرٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر ز کو حلقہ بندی کے کام کے لئے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت دی گئی ہے۔

11اپریل 2022سے 26اپریل 2022تک مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات کی فراہمی کی جائے گی جبکہ 20اپریل 2022سے 24اپریل 2022تک حلقہ بندی کمیٹوں کی ٹریننگ کی جائے گی۔

ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 28مئی 2022کو کر دی جائے گی جبکہ 29مئی 2022سے 28جون 2022تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام اپنے اعتراضات اور سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔

الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی 2022سے 30جولائی 2022تک انجام دے گا جبکہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3اگست 2022کو شائع کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں