شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا۔
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دعاؤں سے اللہ نے اج پاکستان کو بچا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلا موقع ہے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، حق کامیاب ہوا اور باطل کر شکست ہوئی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور جھوٹوں کی پیداوار وزیراعظم کو آئین کے ذریعے گھر کا راستہ دکھایا گیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں میں آٹھ روپے اضافہ ہوا ہے۔
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آئین شکنی کو کلعدم قرار دیا اور نظریہ ضرورت کو دفن کردیا۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔
شہباز شریف کے حق میں 174 ارکان نے ووٹ لئے۔
ووٹنگ مکمل
قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل ہوا۔
شہباز شریف کے حق میں اسپیکر کی بائیں لابی جبکہ شاہ محمود قریشی کے حق میں دائیں طرف ووٹنگ کا انتظام کیا گیا۔
شہباز شریف کے بجائے نواز شریف کا نام لے لیا
پینل آف چئیر ایاز صادق نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے نواز شریف کا نام لے لیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف دل اور دماغ میں بستے ہیں، اس لیے انکا نام زبان پر آگیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع
پاکستان کے 23 ویں وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کی سربراہی قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کر رہے ہیں۔
نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف جب کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اُمیدوار ہیں۔