پی ٹی آئی کا نظریہ لوگوں کے دلوں میں پیوست ہوچکا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا نظریہ لوگوں کے دلوں میں پیوست ہوچکا ہے۔

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے جاری اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کے الیکشن میں کوئی کامیاب ہوگا اور کوئی آذاد ہوگا، اس خودمختاری اور غلامی کے راستے میں سے ایک چننا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں آج ایک طرف ایک طبقہ دوسری طرف ایک مختلف خیال لوگوں کا اتحاد ہے اور ہماری نظر میں یہ غیر فطری اتحاد ہے اور اس اتحاد میں کوئی نظریاتی ہم آہنگی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے جس کی بناء پر عمران خان نے اج ایک فیصلہ کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سازش کے ذریعے ایک منصوبہ پاکستان پر مسلط کیا جارہا ہے جبکہ عمران خان نے قوم کو اعتماد اور خودداری دی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو عمران خان نے منہ توڑ جواب دیا، قوم کو غلامی سے آزادی کا تصور دیا لیکن شہباز شریف عوام پر مسلط کیے جارہے ہیں جبکہ آج شہباز شریف پر لاہور میں فرد جرم عائد کی جانی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے اور عوام کو آزاد اور غلام پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں