پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے متعدد ساتھیوں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیئے ہیں۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، ارسلان خالد اور ڈاکٹر رضوان سمیت گوہر نفیس کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت آج ہو گی جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اسٹاپ لسٹ کیا ہے؟

ایف آئی اے نے 2003 میں ‘اسٹاپ لسٹ’ کا نظام متعارف کرایا تاکہ ناپسندیدہ افراد کو کم سے کم وقت میں ملک چھوڑنے کی کوشش سے روکا جا سکے کیونکہ کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے میں کافی وقت لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں