بینکوں کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجیز متعارف کروانے کے باوجود، صارفین کی شکایات میں فیصد اضافہ ہوا۔
بینکنگ محتسب کو پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں کے خلاف 8 ہزار 845 شکایات موصول ہوئیں جس پر بینکنگ محتسب نے عملدرآمد کرتے ہوئے صارفین کو 22 کروڑ 48 لاکھ روپے کی ادائیگی کے احکامات صادر کئے۔
بینکنگ محتسب نے پہلی سہ ماہی میں بینکوں کے خلاف 6 ہزار 563 شکایات کو نمٹایا ہے۔
بینکنگ محتسب آف پاکستان کی جانب سے شکایات کا بڑا ڈیٹا اس لیے جاری کیا گیا ہے کیونکہ آج کل دھوکہ دہی کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
بینکنگ محتسب پاکستان کا کہنا ہے کہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی تیسرے شخص پر ظاہر نہ کریں۔
مشکوک کالز موصول ہونے کی صورت میں وہ اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
بینکنگ محتسب کے اپنے ادارے کی ویب سائٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ایک منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، اس منصوبے کے تحت ویب سائٹ پر عوام کےلئے شکایت درج کرانے کا ایک پورٹل بھی شامل ہو گا۔
بینکنگ محتسب جون 2022میں ایک ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کرائے گا جس کے ذریعے شکایت کنندگان اپنی شکایت کے بارے میں تازہ ترین صورتِ حال سے باخبر رہیں گے