پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر حکومت وفد نے پلان تیار کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد پی ٹی آئی کے ارکان سے ملاقاتیں کریگا اور انہیں منانے کی کوشش بھی کی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی پی ٹی آئی کے اراکین کو استعفے واپس لینے کے لئے رضامند کرینگے تاہم ایسا نہ ہوا تو استعفوں کا معاملہ التواء میں ڈالا جائیگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے استعفوں کو لمبا کیھچنے کی کوشش کرے گی اور استعفوں کی تصدیق کے عمل کو بھی سست روی کا شکار بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بعدازاں پارٹی چیئرمین کے فیصلہ کو عزت دیتے ہوئے دیگر اراکین نے بھی اپنی نشستوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
علاوہ ازیں کچھ دیر بعد تمام مستعفی ہونے والے اراکین کے استعفے بھی قومی اسمبلی سیکریٹ کو موصول ہوگئے تھے جو کی باقاعدہ تصدیق بھی کی گئی تھی۔