پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 100 انڈیکس میں 318 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈٰیکس 46 ہزار 484 پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے کمی کے بعد 181 روپے 55 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 181 روپے 80 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اٹھاؤ چڑھاؤ رہا تھا جبکہ دن کے اختتام تک مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔
گذشتہ روز 100 انڈیکس 241 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 165 پر بند ہوا تھا، کاروباری دن میں انڈیکس 581 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں گذشتہ روز 47 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد رہی تھی۔
یارد رہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 20 پیسے سستا ہوا تھا۔