فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے اپنے مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ثابت کرے گی کہ وہ آزاد پاکستان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنے مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم کو بھی بدل دیا گیا ہے.
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف ایف آئی اے کے ملزم ہیں، تحریک انصاف آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلے ہی دن انہوں نے نیب کا ریکارڈ چوری کرنے کی کوشش کی، بجلی اور چینی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا جبکہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ بجٹ تک اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، ہم نے انتخابات کی طرف ہی بڑھنا ہے