غربت کےہاتھوں ستائے عوام کیلئے بری خبر سامنے آ گئی، نیپرا نے 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
حکومتی منتقلی کے بعد بجلی صارفین کو پہلا جھٹکا، نیپرا نے 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ بجلی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی۔ بتایاگیاہے کہ اضافہ اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ ، سی پی پی اے -جی نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
نوٹیفکیشن اتھارٹی نے 31 مارچ 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،نیپرا اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 94 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا ۔ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 1 روپے 9 پیسے اپریل میں کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔