پاک بحریہ نے دسویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس – 151 کی کمانڈ سنبھال لی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور احمد حسین کمباٸنڈ ٹاسک فورس 151 کے نئے کمانڈر تعینات ہوئے۔
کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں بحرین میں تعینات پاکستان اور اردن کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے یہ کمانڈ برادر ملک اردن کے پاس تھی۔
اس موقع پر کموڈور احمد حسین کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس – 151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔