وزیر اعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں برقرار رکھنےکا فیصلہ کرلیا، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے86 پیسے پر برقرار ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت125روپے56پیسے پر برقرار ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے31 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے 15 اپریل تک کیلئے ہوگا۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے اضافے کی سمری وزیراعظم نے قبول نہیں کی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی تھی۔
ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ پیٹرولیم لیوی ، جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی سفارش کی گئی تھی ۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل پر زیادہ سے زیادہ لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد کرکے بھی ورکنگ تیارکی گئی تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ دوسری ورکنگ کے تحت لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی