پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجازت کا این او سی جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسہ کا معاملہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جینس کمیٹی کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی قیادت میں ڈی سی لاہور سے بند کمرہ میٹنگ میں صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود، جنرل سیکرٹری زبیر نیازی و دیگر نے شرکت کی۔ مرکزی پنڈال، اسٹیج، اینٹری اور ایگزٹ پواینٹس پر سے سیکیورٹی پر مشاورت کی گئی۔
صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نے کہا کہ عارضی ہسپتال اور پارکنگ بنائی جا رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی کا اجراء خوش آئیند ہے، انتظامات پر پلان تو بنالیا لیکن دوسری جانب اصل مسئلہ عملدرآمد کا ہے، شاہراہوں پر سے پی ٹی آئی کے اشتہاری مواد کو ہٹانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، آنے والی فسطائی حکومت کے عزائم کچھ اچھے نہیں لگ رہے۔