جہانگیر ترین گروپ کو مرکز میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، مرکزی رہنما عون چودھری کو وزیراعظم کا مشیر بنانے کے اعلان کے بعد کابینہ ڈویژن نے سمری تیار کرلی۔
تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے ترین گروپ کو وفاق حکومت میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم کا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں کابینہ ڈویژن نے سمری تیار کرلی ہے۔
جہانگیر ترین کی جانب سے عون چوہدری نے وفاق اور پنجاب کے معاملات میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے پنجاب میں بزدار سرکار کے خلاف حمزہ شہباز سے تعاون کے لئے اہم ملاقاتیں کیں اور ترین گروپ کی جانب سے تمام معاملات کو حتمی شکل دی تھی۔