ملتان میں ملاوٹ مافیا کے خلاف ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 10 گھنٹے لگاتار چھاپے مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں پانچ فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی جس کے بعد 13 ہزار لیٹر جوس، 4 ہزار کلو پاپڑ تلف، پروڈکشن بند اور بھاری جرمانے عائد کردیے گئے۔
راولپنڈی میں تین روزہ چھاپوں کے بعد خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی جی فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کا پیچھا کرتے ملتان پہنچے اور انڈسٹریل اسٹیٹ میں تین جوس فیکٹریاں، بہاولپور بائی پاس پر دو پاپڑ فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔
کارروائی کے تنیجے میں 11000 ہزار لیٹر ناقص جوس، 1500 کلو پلپ، 4 ہزار کلو سے زائد پاپڑ، بھاری مقدار میں خام مال تلف کردیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ منٹا جوس کا تیار مال ناقص کوالٹی کی بنیاد پر تلف کیا گیا جبکہ پاپولر جوس فیکٹری میں زائد المعیاد پلپ کی بھاری مقدار موقع پر تلف کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے بتایا کہ انصاری چوک میں معروف پاپڑ فیکٹری کو غیر معیاری محلول کے استعمال پرکارروائی کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ بوریکس کیمیکل اور کھلے اجزاء کی ملاوٹ کرکے مال تیار کیا گیا تھا