اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم تاریخ پاکستان کا روشن باب ہے۔
18ویں ترمیم کے قومی دن پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ 19 اپریل 2010 کو آصف علی زرداری نے تمام ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو دے دیئے تھے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پختونوں کے دیرینہ مطالبہ پر صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخوا رکھ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ضیاء اور مشرف دور کی تقریباً تمام ترامیم کا خاتمہ کر دیا ہے، یاد گار ترمیم کے نتیجے میں مارشل لاء کا راستہ آئینی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور بدنام زمانہ 58(2) بی کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
پرویز اشرف نے مزید کہا کہ تمام صوبوں کو مالیاتی خودمختاری دی گئی، ایمرجنسی لگانے کا اختیار صدر اور گورنر سے لیکر اسمبلی کو دے دیا۔