اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس ہفتے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر چار دن کے انسانی بنیادوں پر جنگ روکنے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری نے مطالبہ کیا کہ 21 اپریل سے شروع ہونے والی لڑائی کو روکا جائے کیونکہ یہ آرتھوڈوکس عیسائی کیلنڈر میں مقدس جمعرات ہے اور اس کےمطابق 24 اپریل تک ایسٹر کا تہوار منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی اور روسی دونوں ہی اس عرصے کے دوران ایسٹر مناتے ہیں۔
جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ میں مختصر وقفے سے ان شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریاں کھولنے کی اجازت ملے گی جو دشمن علاقوں کو چھوڑنا چاہتے ہیں تاکہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی مدد سے ایسا کیا جا سکے۔
جنرل انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ جنگ میں وقفے کے دوران یوکرین کے ماریوپول، کھیرسن، ڈونیٹسک اور لوہانسک سمیت شدید طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کی جا سکے گی۔