وفاقی حکومت نے طارق فاطمی سے مشیر برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا تاہم وہ معاون خصوصی برقرار رہیں گے، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا،ان کی بطور معاون خصوصی تعیناتی میں تبدیلی کردی۔ طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے، ان سے خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لی گئی ہے۔ پہلے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ان کو وزیر مملکت کا عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔
اب معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، نئے نوٹیفکیشنن کے مطابق طارق فاطمی کو وزیر مملکت کے برابر مراعات ملیں گی ۔وزیر اعظم نے گذشتہ روز طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امور تعینات کیا تھا۔