نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لئے منحرف اراکین کے درمیان نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

ئی حکومت کے قیام کے بعد اب نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب تنازعہ بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منحرف اراکین کے درمیان قومی اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کا چناؤ مشکل ہوگیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ منحرف اراکین کے اپوزیشن لیڈر کے لیے تین امیدوار سامنے آئے ہیں جس میں نور عالم، رمیش کمار اور راجہ ریاض کے نام شامل ہیں.

ذرائع نے بتایا ہے کہ منحرف اراکین کے درمیان قائد حزب اختلاف کے چناؤ میں شدید اختلافات نظر آرہے ہیں جس کے باعث تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیش کمار وینکوانی نے اپوزیشن لیڈر نہ بنانے پر پی اے سی کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے منحرف اراکین کا آپس میں شدید اختلاف نظر آرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اختلاف مزید بڑھنے سے حکومت کیلئے ایک نئی پریشانی کھڑی ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں آگاہ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے نام سے کسی کو اپوزیشن لیڈر نامزد نہ کیا جائے۔

مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم کے پارٹی نام سے کسی رکن کو اپوزیشن لیڈر، کمیٹی کا رکن نامزد نہ کیا جائے اور کسی بھی فورم پر پی ٹی آئی کا نام استعمال کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں