وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے فیول پر سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف تیل پر سبسڈی نہیں چاہتا جس پر متفق ہوں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں مقامی تھینک ٹینکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ تیل پر سبسڈی نہ دی جائے اور میں اس سے متفق ہوں، عمران خان نے تیل پر سبسڈی دے کے آنے والوں کے لیے جال بچھایا تھا، غریب افراد کے لیے کچھ سبسڈیز برقرار رکھنا چاہتے ہیں