پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف ایکشن لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں بچوں کی کینٹینز، گولیاں ٹافیاں تیار کرنے والے کنفیکشنری یونٹس کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔
کارروائیوں کے نتیجے میں پنجاب بھر میں 181 یونٹس کو چیکنگ، 5 کی پروڈکشن بند، 55کو جرمانے اور 74 کو وارننگ نوٹسزجاری کردیے گئے ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے کہا کہ 2209 کلو گولیاں ٹافیاں،لالی پاپ موقع پر تلف کرکے 50 کلو کھلے رنگ اور بھاری مقدار میں کیمیکل برآمد کرلیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور،گوجرانوالا، فیصل آباد، ٹوبہ اور سرگودھا میں ایک ایک یونٹ کی پروڈکشن بند کی گئی ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے بتایا کہ بچوں کی من پسند کینٹینز کی تیاری میں کھلے رنگ اور کیمیکلز استعمال کیے جا رہے تھے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے مزید کہا کہ انتہائی ناقص اسٹوریچ، حشرات کی بھرمار اور چوہوں کی موجودگی پر یونٹس کی پروڈکشن بند کی گئی ہے۔