وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس کے دوران ملکی سیاسی ، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائےگا جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے ۔
اسکے علاوہ اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کراچی دہشتگردی واقعہ کی اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کرینگے ۔
علاوہ ازیں عید الفطر کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائیگا۔