وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 دن کے لئے پیڑولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے 15 روز کے لئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے پر برقرار رہے گی۔ قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔