نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے صارفین پر 29 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 27 اپریل کو سماعت کی تھی۔
دوسری جانب کراچی کے صارفین کے لیے فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 38 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔
اس سے صارفین پر ایک ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 15 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔