چئیرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بجٹ اور ٹیکس چھوٹ پر بات چیت جاری ہے۔
چئیرمین ایف بی آر عاصم احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ میں کمی کی جائے گی، عام آدمی کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر آئی ایم ایف سے متفق نہیں ہوں گے۔
چئیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے فائدے کیلئے کچھ ٹیکس چھوٹ جاری رہ سکتی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ماہانہ مقرر کردہ ٹیکس ہدف کا حاصل کیا جا رہا ہے، نظرثانی شدہ ہدف 6 ہزار 1 سو ارب حاصل کیا جائے گا۔
چئیرمین ایف بی آرعاصم احمد نے کہا کہ اس وقت تمام کوششیں رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے پر ہیں، آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے پالیسی اقدامات کیے جائیں گے، جو ہدف رکھا جائے گا اسے حاصل کریں گے۔