ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیراثر رہیں گے۔ کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا
ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سندھ میں دادو، نوابشاہ، مٹھی، موہنجو داڑو میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں سبی اور تربت میں پارہ چھیالیس کو چھونے کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ اور گوادرمیں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 36 سے 38، قلات میں 30 سے 32، جیونی میں 33 سے 35، نوکنڈی میں 44 سے 46، تربت میں 46 سے 48، سبی میں 48 سے 50 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ کی توقع ہے۔