مسجد نبوی کے واقعے میں پی ٹی آئی کے خلاف توہین مذہب کیسزمیں ایف آئی نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا گیا جس میں ایف آئی نے مؤقف پیش کیا کہ مسجد نبوی کے واقعہ کے تناظرمیں ایف آئی اے نے کوئی کارروائی شروع نہیں کی۔
ایف آئی کی جانب سے جواب میں عدالت کو بتایا گیا کہ کاؤنٹرٹیروزم ونگ اور سائبر کرائم ونگ میں کوئی کارروائی شروع نہیں ہوئی۔ لوکل پولیس کی جانب سے اس واقعہ سے متعلق کارروائی شروع کی گئی۔
مسجد نبوی کےواقعےمیں پی ٹی آئی کے خلاف توہین مذہب کیسز، ایف آئی کا جواب جمع
IHC
مسجد نبوی کے واقعے میں پی ٹی آئی کے خلاف توہین مذہب کیسزمیں ایف آئی نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا گیا جس میں ایف آئی نے مؤقف پیش کیا کہ مسجد نبوی کے واقعہ کے تناظرمیں ایف آئی اے نے کوئی کارروائی شروع نہیں کی۔
ایف آئی کی جانب سے جواب میں عدالت کو بتایا گیا کہ کاؤنٹرٹیروزم ونگ اور سائبر کرائم ونگ میں کوئی کارروائی شروع نہیں ہوئی۔ لوکل پولیس کی جانب سے اس واقعہ سے متعلق کارروائی شروع کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں
پی ٹی آئی کے رہنما قاسم سوری نے مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے پر تحریک انصاف کے خلاف ایف آئی آرز اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کردی۔
گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکروتحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے دائردرخواست میں استدعا کی کہ پولیس اورایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
وکیل قاسم سوری کی جانب سے درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ پولیس کو گرفتاری سے بھی روکا جائے۔
سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے ایڈووکیٹ انتظارحسین پنجوتھہ اور نعیم حیدر ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کرائی۔