امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے اشتراک سے پاکستان میں اعلی تعلیم کے نظام میں بہتری لانے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پانچ سالہ منصوبے کا آغاز کر دیا۔
امریکہ اور پاکستان کے 75 سالہ سفارتی تعلقات مکمل ہونے کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، یو ایس ایڈ پاکستان کے ساتھ ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر مالیت کے پانچ سالہ منصوبے پر کام کر رہا ہے،اس پروگرام میں پاکستان میں خواتین کی 5 یونیورسٹیاں اور 15 سرکاری سکول مستفید ہوں گے ۔
اس موقع پر چیئرمین ایچ سی سی طارق بنیری نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے مختلف شعبوں میں تعاون کیا گیا،اعلی تعلیم کے شعبے میں تعاون دو طرفہ شراکت داری کی بہترین مثال ہے۔