پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے لندن مین منعقد اجلاس کے دوران عوام کے لئے معاشی پیکج سمیت الیکشن سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا جس کے بعد وزیراعظم کی جلد وطن واپسی متوقع کی جارہی ہے۔
اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ن لیگ کے 2 دن کے اجلاس کے دوران معاشی پیکج اور الیکشن سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ آج رات واپسی کا سفر آج رات سے شروع ہوجائیگا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی پر اتحادیوں سے ملاقات اور اتفاق رائے کے ساتھ عوام کے لئے معاشی پیکج کا اعلان کرینگے اور لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرینگے۔
خیال رہے کہ ن لیگ کا نواز وفد روں سال بجٹ کے بعد فوری طور پر انتخابات پر زور دے رہا ہے جبکہ شہباز شریف کا وفد اصلاحات کے بعد الیکشن کرانے پر بضد ہے۔
اسکے علاوہ نواز شریف نے اسحاق ڈار کو فوری وطن واپسی سے روک دیا ہے۔