پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں بالی ووڈ فلم ایک تھا ٹائیگر کے سلمان خان کی طرح روپوش ہو جاؤں گا۔
عامر لیاقت نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ حج کے وقت جب میں نکلوں گا تو پھر اس کے بعد میں واپس پاکستان نہیں آؤں گا، میں کہاں جا رہا ہو ، یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا،، اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔
دوسری جانب چوتھی شادی کی خواہش مند خاتون کے منظرِ عام پر آنے کے بعد عامر لیاقت حسین کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے عوام سے خود کو مزید شادیوں سے بچانے کے لیے اپیل کردی ہے۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر علیزے نامی ایک خاتون کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے عامر لیاقت کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
عامر لیاقت نے علیزے کے انٹرویو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، بھائی! ایک اور خاتون راستے میں ہے۔
اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا، ’مجھے میری شادیوں سے بچاؤ، چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند بھی سامنے آگئی۔’