حکومت پنجاب کی جانب سے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ریلیف کے پہلے مرحلے میں 10 کلو آٹے کی قیمت 650 کے بجائے 490 روپے کر رہے ہیں یعنی160روپے کی کمی۔
انہوں نے کہا کہ خوارک کےاہم جُز آٹے کی مد میں 200 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں، لوٹ مار ،انتشار پسندی ،تقسیم اور ذاتی تشہیر کی سیاست نہیں ہماری توجہ عوام کو ریلیف دینا اور گزشتہ4 سالوں کی تکالیف کا مداوا کرنا ہے۔