رسز کے عالمی دن کے حوالے سے معروف انٹرنیشل اسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن مہمانِ خصوصی تھے۔
تقریب میں پرنسپل رفاء کالج آف نرسنگ حمیرا وحید، کوارڈینیٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر آمنہ امجد سمیت پاکستان نرسنگ کونسل، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور شفاء کالج آف نرسنگ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے تمام نرسوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کورونا وائرس وباء کے دوران فرنٹ لائن ہر اپنی خدمات سر انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ مسکراہٹ نرسنگ کے پیشے کی خاص خصوصیت جو بدقسمتی سے ختم ہوتی جا رہی ہے، ایک نرس کی مسکراہٹ حیرت انگیز کام کر سکتی ہے کیونکہ یہ اعتماد پیدا کرتی ہے اور باہمی تعلقات قائم کرتی ہے۔