پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مصر کا سرکاری دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصری بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ نیول چیف کی مصری بحریہ کے کمانڈر انچیف اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
نیول چیف نے مصری بحریہ کے جہاز اور دیگر تنصیبات کا بھی دورہ کیا، سربراہ پاک بحریہ کا مصر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔