لنڈا بازار میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر

لنڈا بازار میں آتشزدگی کے باعث درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خان پور کے لنڈا بازار میں صبح سویرے پیش آیا ، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لنڈا بازار میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 3 درجن کے قریب دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 7 ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچیں اور بالآخر 2 گھنٹے کی شدید محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔
ریسکیو حکام نے بتایا آگ بجھانے کے بعد ایریا میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سیالکوٹ میں سگریٹ کے باعث گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی۔
آتشزدگی کے باعث 2 بھائی جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 2 بچوں سمیت 4 افراد بھی متاثر ہوئے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں اکرم اور علی رضا شامل ہیں جبکہ چاروں زخمیوں کو علامہ اقبال سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں