وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عوام سے رجوع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اگر ہمیں کام کرنے سے روکا جائے گا، ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے جائیں گے، پرفارمنس پر شکوک کا اظہار کیا جائے گا تو پھر بڑی سیدھی بات ہے کہ جو ذمہ دار ہیں وہ بھگتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں؟ ہم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عوام سے رجوع کریں گے۔