اوکاڑہ شہر میں پولیس ٹیم پر دیہاتیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم پر دیہاتیوں نے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں سب انسپکٹر اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
تھانہ شاہبھور پولیس کے سب انسپکٹر رب نواز کی قیادت میں پولیس ٹیم نواحی گاؤں 32 فور ایل میں ملزم علی کو گرفتار کرنے گئی تھی ، پولیس ٹیم نے ڈکیٹی کے ملزم علی کو جیسے گرفتار کیا اس کے شور پر دیہاتی ڈنڈے سوٹے لے کر پولیس پر حملہ آور ہو گئے اور ملزم کو پولیس حراست سے چھڑوا لیا۔
بعد ازاں ڈکیتی کے ملزم علی نے دو ساتھیوں کے ہمراہ مکان کی چھت پر چڑھ کر پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی ، پولیس ٹیم نے اوٹ لے کر اپنی جان بچائی۔
پولیس نے حملہ آوروں عرفان، پرویز ،سرور، شمیم بی بی وغیرہ چھ نامزد اور نو نامعلوم ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس نے حملہ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔