لاہور: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگا واٹ ہے جبکہ سپلائی 18 ہزار 500 میگاواٹ ہورہی۔
: وزیر اعظم ملک بھر میں لوڈشیڈنگ پر پاور ڈویژن اور وزیر توانائی پر برہم
نجی بجلی گھروں سے 9500 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے جبکہ پن بجلی گھروں سے 1200 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ ونڈ اور سولر سسٹم سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔
بجلی کا شارٹ فال ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پورا کیا جا رہا ہے، شہری علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 سے 9 گھنٹے ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے تک کی جارہی ہے۔