مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرنے کو تیار، مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپو ری نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
جلیل شرقپوری آج باضابطہ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان کریں گے ن لیگی ایم پی اے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کااعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جلیل شرقپوری پی ٹی آئی قیادت کے سا تھ پریس کانفرنس میں استعفے کااعلا ن کریں گے بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کو اپنا استعفی پیش کریں گے، میاں جلیل احمد شرقپوری پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خانیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی فیصل نیازی نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی دیدیا تھا، فیصل نیازی بھی آئندہ چند روز میں باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔