حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پلان تشکل دے دیا، اسلام اور لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔
راوی پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، لاہور اور اسلام آباد میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق موٹروے کو بھی تمام طرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، متعدد شہروں میں پولیس کے کریک ڈاون کے دوران سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔