لاہور اور اسلام آباد میں میں راستوں کی بندش، فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور اور اسلام آباد میں میں راستوں کی بندش کے نتیجے میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق شیڈول ہیں تاہم راستوں کی بندش کے باعث ناگزیر وجوہات کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ وقت کا حساب رکھ کر ائیرپورٹ کیلئے گھروں سے روانہ ہوں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہپی آئی اے کی پروازوں سے متعلق پی آئی اے کال سینٹر 111 786 786 سے رابطہ بھی برقرار رکھیں ۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سمیت لاہور میں بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔
جی ٹی روڈ پر اٹک کے قریب ہرو پل کو دو طرفہ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے، پل پر مٹی ڈال دی گئی ہے اور دونوں اطراف کنٹینر لگائے دیئے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے خفاظتی اقدامات کی پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہیں، ہائی ویز اور موٹرویز کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں