پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نبیﷺ کے حکم کےمطابق قوم کو اکٹھا کررہا ہوں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جناح ایونیو پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں حکومت کو 6 روز میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے بنی گالہ کے لیے روانہ ہوگئے۔
اب عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جناح ایونیو پر خطاب کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ساتھ ہی انہوں نے اپنا بیان بھی جاری کیا۔
عمران خان نے ویڈیو کے ساتھ جاری بیان میں کہا کہ ’ پچھلے 2 دن میں جو میں نے دیکھا یہ ملک میں انتشار کروانا چاہتےہیں، پولیس اور فوج کو اپنی عوام سے لڑوانا چاہتےہیں، پولیس بھی ہماری ہے، فوج بھی ہماری ہے اور عوام بھی ہماری ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ’نبی ﷺکے حکم کےمطابق میں قوم کو اکٹھا کررہا ہوں ‘۔