ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 3 روپے سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 202.01 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ آج 3 روپے سے زائد کمی کے بعد ڈالر 198 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور 201 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔