پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے انٹربینک میں ڈالر مزید 16 پیسے سستا ہو گیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی کے بعد امریکی کرنسی 198 روپے 90 پیسے کی ہو گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور 199 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا ہے۔
واضح رہے کہ چند دنوں میں ڈالر بلند ترین سطح 202.01 روپے سے 3.11 روپے کی کمی کے بعد 198 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب بدترین مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ بھی سنبھلنے لگی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔