ملک میں بجلی کا بحران، شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا

ملک میں بجلی کا بحران بڑھنے لگا، شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے عوام شدید گرمی میں اذیت کا شکار ہیں۔

ملک میں بجلی کا شاٹ فال کم ہونے کی بجائےمزید بڑھنے لگا ،پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں آج بجلی کی طلب 28200 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 21ہزار200میگاواٹ ہے۔ طلب اور رسد میں فرق بڑھنے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا۔

شہری علاقوں میں 8سے 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا، بجلی چوری اور نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں