اداکارہ صبا قمر نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی شادی کے تنازعات سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں صبا قمر نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے عامر لیاقت کے حوالے سے پوچھا گیا۔
اداکارہ نے جواب میں ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا کہ ‘اللہ سے یہ ہی دعا کرتی ہوں کہ وہ عامر لیاقت کو صبر دے، عزت دے اور ہدایت دے’۔
دوران انٹرویو صبا قمر سے اداکار فیصل قریشی کی جانب سے ان کی عمر پر دیے گئے بیان پر بھی سوال کیا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ‘فیصل جی کی میں بہت عزت کرتی ہوں، وہ بہت بڑے اداکار اور قابلِ احترام ہیں، یہ ان کا نظریہ ہے جس کی میں عزت کرتی ہوں’۔
صبا قمر نے طنزیہ کہا کہ ‘کیا کروں فیصل جی، پھر بھی ڈراموں میں مجھے ہیروئن لے لیتے ہیں’۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیصل قریشی نے ڈرامے میں صبا قمر کی عمر سے متعلق بات کی تھی جس کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا تھا۔