ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ٹرین ایران کے شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی کہ اس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے تاہم حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جس میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے