توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع

لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بدترین تشدد کیا، استدعا ہے پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا اس لئے عدالت ضمانت منظور کرے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کے الزامات پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں