برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور ہم اس سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منارہے ہیں۔