ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف کچھ عرصے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے حقائق مسخ کرکے کسی شخص یا ادارے کو نشانہ بنانے کا حق کسی کو نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے مسلح افواج اور لیڈر شپ کو پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جارہا ہے، غیر معمولی سطح پر مسلح افواج اور قیادت کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نےبیان دیا کہ میٹنگ میں کسی چیف نے یہ نہیں کہا کہ عالمی سازش نہیں ہے اس میٹنگ میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور تینوں افواج کے چیفس موجود تھے اس دوران شرکا کو ایجنسی کی جانب سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی اور شرکا کوبتایا گیا کہ کسی قسم کی کوئی سازش نہیں ہوئی اس کے ثبوت نہیں ہیں۔
”قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کو بتایا گیا کوئی سازش نہیں ہوئی“
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایجنسی کا پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کا ادراک کرنا کام ہے اجلاس میں آرمی چیف سمیت سب کو بریف کیا گیا کہ اس سارے میں معاملے میں کوئی سازش نہیں ہوئی۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سازش اور مداخلت جیسےالفاظ ڈپلومیٹ استعمال کرتے ہیں مراسلے کے بعد جو بھی معاملہ ہوا ڈپلومیٹ سطح پرہوا اور اس میٹنگ میں بتایا گیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔